” ان لوگوں کی انٹری فری رکھی جائے جو ۔۔۔ “ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے احسان مانی سے بڑا مطالبہ کردیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پشاور زلمی احسان مانی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران ان لوگوں کی انٹری فری کی جائے جو پاکستان کا پرچم لے کر گراﺅنڈ میں داخل ہوں۔
چیئرمین پشاور زلمی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی سے یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے لکھا ” پی سی بی چیئرمین احسان مانی سے درخواست ہے کہ یواے ای میں پی ایس ایل میچز کے دوران اس کرکٹ فین کی انٹری فری قرار دی جائے جو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے اسٹیڈیم پہنچے۔ دیار غیر میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کا حوصلہ بلند اور سبز ہلالی پرچم فضاوں میں لہراتا رہے گا“۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 4 کا میلہ آج سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔