دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ٹیچر کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ٹیچر کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ٹیچر کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

  



تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان کی ایک نوجوان خاتون لیکچرار کی تصاویر نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے جسے لوگ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ٹیچر قرار دے رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 28سالہ لیکچرار کا نام شینگ ژیا وین ہے جو تائیوان کے شہر تاﺅیوآن کی شین ہسین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں لیکچرار ہے۔ اس کی کلاس میں طالب علموں کو پڑھاتے وقت بنائی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئیں تو جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئیں اور اب تک اسے اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 1لاکھ کے قریب لوگ فالو کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شینگ خود بھی ابھی پڑھ رہی ہے۔ وہ چائنیز کلچر یونیورسٹی سے لاءکی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس کی تصاویر پر کمنٹس میں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا دل کر رہا ہے دوبارہ سٹوڈنٹ بن جائیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”کیا میں دوبارہ ڈگری کے لیے اس یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتا ہوں جہاں یہ ٹیچر پڑھاتی ہے؟“ ایک لڑکے نے لکھا کہ ”اس ٹیچر کی کلاس کے طلبہ کلاس میں پڑھائی پر توجہ کیسے دے پاتے ہوں گے؟“ ایک شخص نے لکھا کہ ”میں یقین سے کہتا ہوں کہ اس ٹیچر کی کلاس سے کوئی بھی طالب علم غیرحاضر نہیں ہوتا ہو گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس