دھونی کی کامیابی کا راز ان کے بلے میں پوشیدہ، اس میں ایسی کیا تبدیلی کی؟ آپ بھی جانیے

دھونی کی کامیابی کا راز ان کے بلے میں پوشیدہ، اس میں ایسی کیا تبدیلی کی؟ آپ ...
دھونی کی کامیابی کا راز ان کے بلے میں پوشیدہ، اس میں ایسی کیا تبدیلی کی؟ آپ بھی جانیے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا میں کسی بھی جنوبی ایشیائی ٹیم کے پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور بھارتی ٹیم کو یہ اعزاز دلوانے میں ایم ایس دھونی کی شاندار بیٹنگ کا بہت اہم کردار رہا۔ اس سیریز میں دھونی نے کافی عرصے بعد ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے بلے میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان کی طرف سے بلے میں تبدیلی کا راز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران کھلا اور لوگوں کو پتا چلا کہ اب انہوں نے اپنے بلے کے نچلے سرے کی گولائی پہلے سے زیادہ کروا رکھی ہے۔

آخری سرے کی گولائی زیادہ کروانے کے ساتھ ساتھ اب ان کے بلے کے نچلے حصے او رپشت پر لکڑی کا حجم زیادہ ہے۔ ذرائع کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھونی نے اپنے بلے میں یہ تبدیلی اس لیے کی تاکہ وہ ایسی شارٹس کھیل سکیں جو ان کی طاقت ہیں اور اپنی بیٹنگ کے ان کمزور پہلوﺅں کو دور کر سکیں جن سے باﺅلرز انہیں ٹارگٹ کر رہے ہیں۔بلے کے نچلے حصے کی گولائی اور اس حصے پر لکڑی زیادہ موٹی ہونے سے وہ ایسی شارٹس زیادہ بہتر طریقے سے کھیل سکتے ہیں جو ان کا خاصا ہیں، کیونکہ اس سے بلے سے گیند کو زیادہ طاقت کے ساتھ ہٹ کیا جا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب باﺅلر کو دھونی کو روکنے کے لیے نئے پلان کے ساتھ گراﺅنڈ میں اترنا پڑ رہا ہے اور دھونی کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔“

مزید : کھیل