رواں برس رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا؟ آپ بھی جانیے

رواں برس رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا؟ آپ بھی جانیے
رواں برس رمضان المبارک کا آغاز کب ہو گا؟ آپ بھی جانیے

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کا مقدس میں اجرعظیم کے ساتھ بے بہا خوشیاں اپنے جلو میں لے کر آتا ہے، چنانچہ مسلمان تمام سال اس ماہ اقدس کا انتظار کرتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق رواں برس متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز 6مئی 2019ءسے ہوگا۔ یہ پیش گوئی دبئی حکومت کے اسلامک افیئرز اینڈ چیئرٹیبل ایکٹوٹیز ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔

ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق 5مئی کو رات 2بج کر 46منٹ پر چاند پیدا ہو گااور اگلے دن غروب آفتاب کے 30منٹ بعد تک دیکھا جا سکے گا۔ اس سال امارات میں گزشتہ چار سال کی نسبت روزوں کا دورانیہ کم ہو گا، جو کہ 15گھنٹے سے کم وقت پر محیط ہو گا۔ ماہ مقدس میں دن کی روشنی کا دورانیہ 13گھنٹے 10منٹ سے 13گھنٹے 40منٹ کے درمیان رہے گا، جبکہ پورا مہینہ درجہ حرارت 23ڈگری سے 41ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا۔

مزید : عرب دنیا