دلیپ کمار کی نواسی نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کا اعلان کردیا

دلیپ کمار کی نواسی نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کا اعلان کردیا
دلیپ کمار کی نواسی نے ویلنٹائن ڈے پر شادی کا اعلان کردیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈی اداکار دلیپ کمار کی نواسی سائشا سیہگل نے تامل اداکار آریا کے ساتھ شادی کا اعلان کردیا۔

21 سالہ سائشا سیہگل نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنی شادی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اپنی اور اپنے ہونے والے شوہر آریا کی تصویر شیئر کی اور لکھا ” ہمارے والدین اور فیملی کی دعاﺅں کے ساتھ ہم آپ لوگوں کو اپنی زندگی کے سب سے بہترین دن کے حوالے سے بتانے جارہے ہیں، ہم دونوں رواں برس مارچ میں شادی کرنے جارہے ہیں، زندگی کے نئے سفر کیلئے ہمیں آپ کی دعاﺅں اور نیک خواہشات کی ضرورت رہے گی“۔

خیال رہے کہ 38 سالہ جمشید سیتھیرا کتھ کو تامل فلم انڈسٹری میں آریا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سائشا سیہگل اور آریا نے گزشتہ برس تامل رومانٹک کامیڈی فلم گھجنی کانتھ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سائشا سیہگل معروف اداکار سمیت سیہگل اور شاہین بانو کی صاحبزادی اور  کنگ آف ٹریجڈی دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے بھائی سلطان احمد کی نواسی ہیں۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے سائشا سیہگل کو ہی ان کی نواسی قرار دیا جاتا ہے۔

مزید : تفریح