افغانستان میں اس وقت تین گروپ سرگرم عمل ہیں :دفاعی تجزیہ کار میجر (ر) عامر کادعویٰ

افغانستان میں اس وقت تین گروپ سرگرم عمل ہیں :دفاعی تجزیہ کار میجر (ر) عامر ...
افغانستان میں اس وقت تین گروپ سرگرم عمل ہیں :دفاعی تجزیہ کار میجر (ر) عامر کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار میجر (ر) عامراس وقت افغانستان میں تین گروپ سرگرم عمل ہیں ان میں ایک پاکستان ہے جوافغانستان میں امن چاہتاہے ، دوسرا انڈیا ہے جو اس معاملے کوخراب کرناچاہتاہے ، تیسراامریکہ ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر) عامرنے کہا کہ طالبان امریکہ مذاکرات سے امن کی ایک کھڑکی کھلتی ہوئی نظر آرہی ہے ، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے ، اس وقت افغانستان میں تین گروپ سرگرم عمل ہیں، ان میں ایک پاکستان ہے جوافغانستان میں امن چاہتاہے ، دوسرا انڈیا ہے جو اس معاملے کوخراب کرناچاہتاہے ، تیسراامریکہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اگر وہ افغانستان کو ماضی کی طرح چھوڑ کر چلے گئے تو اس کے نتیجے میں ماضی میں وہ نائن الیون کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگت چکے ہیں، طالبان اگرماسکو میں حامد کرزئی کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو افغان حکومت کے ساتھ بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -