حفیظ اللہ نیازی نے شہباز شریف کی ضمانت پر تحریک انصا ف کا دکھ اورکرب بیان کردیا

حفیظ اللہ نیازی نے شہباز شریف کی ضمانت پر تحریک انصا ف کا دکھ اورکرب بیان ...
حفیظ اللہ نیازی نے شہباز شریف کی ضمانت پر تحریک انصا ف کا دکھ اورکرب بیان کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ نیب کی ساکھ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے سے مزید کمزور ہوئی ہے ، یہ فیصلہ تحریک انصاف کیلئے دکھ اور کرب کا مقام ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شہباز شریف کو جو ضمانت ملی ہے ،وہ کیس جس میں بہت سارے سقم ہوں ، اس سے عدالت کو پتہ ہوتاہے کہ اس کیس میں رہائی مل جائیگی تو عدالت اس کیس میں ضمانت لے لیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک شدید ذہنی کرب کا شکار ہے اور وہ آخری دم تک کوشش کرے گی کہ شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ سے ہٹایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی ساکھ شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے سے مزید کمزور ہوئی ہے جبکہ شہباز شریف کی اخلاقی پوزیشن اور ساکھ بہتر ہوئی ہے ، یہ فیصلہ تحریک انصاف کیلئے دکھ اور کرب کا مقام ہے ۔

مزید : قومی