” شہباز شریف کی ضمانت سے تحریک انصاف کا فیصلہ ۔۔۔“ ، ریما عمر نے ن لیگ کیلئے پریشان کن دعویٰ کردیا

” شہباز شریف کی ضمانت سے تحریک انصاف کا فیصلہ ۔۔۔“ ، ریما عمر نے ن لیگ کیلئے ...
” شہباز شریف کی ضمانت سے تحریک انصاف کا فیصلہ ۔۔۔“ ، ریما عمر نے ن لیگ کیلئے پریشان کن دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ پاکستان میں عدالتیں جب ضمانت دیتی ہیں تو دیکھتی ہیں کہ ملزم پر کیس کیسا بنایا گیاہے؟شہباز شریف کی بیل سے لگتاہے کہ نیب نے اپنا ہوم ورک پورا نہیں کیا، شہباز شریف کی ضمانت سے تحریک انصاف کا چیئر مین پی اے سی کے حوالے سے فیصلہ نہیں بدلے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگوکرتے ہوئے ریما عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے چیئر مین پی اے سی کا ایشو کوئی قانونی نہیں تھا ، وہ اس کی وجہ اخلاقی ہی بتائیں گے اور شہباز شریف کی ضمانت سے تحریک انصاف کا چیئر مین پی اے سی کے حوالے سے فیصلہ نہیں بدلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے مقدمات میں دیکھا گیاہے کہ لوگوں کی کئی کئی سال درخواست ضمانت مسترد ہوتی ہے لیکن آخر میں کچھ نہیں نکلتا، پاکستان میں عدالتیں جب بیل دیتی ہیں تو دیکھتی ہیں کہ ملزم پر کیس کیسا بنایا گیاہے؟شہباز شریف کی بیل سے لگتاہے کہ نیب نے اپنا ہوم ورک پورا نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ جب تک کسی پرالزام ثابت نہ ہوجائے تواس وقت تک کسی کوگرفتار نہیں کیاجا سکتا لیکن پاکستان میں ایسانہیں ہوتا ۔

مزید : قومی