تجزیہ کار مظہر عباس نے مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری دیدی

تجزیہ کار مظہر عباس نے مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری دیدی
تجزیہ کار مظہر عباس نے مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری دیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ حکومت نے ابھی شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا ، وہ بدستور چیئر مین پی اے سی برقرار رہیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگوکرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں کسی کے خلاف ایک انکوائری بھی لگ جائے تو اس کے مجرم ہونے کا اعلان کردیا جاتاہے ، حکومت نے ابھی تک شہبازشریف کو پی اے سی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا ، اس ایشو پر ابھی تحریک انصاف کے اندر بھی اختلافات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ابھی ضمانت ہوئی ہے لیکن مریم اورنگزیب نے کہہ دیاہے کہ انصاف کی فتح ہوئی ہے لیکن اگر یہ ضمانت واپس ہوتی ہے یا کیس ختم نہیں ہوتا تو کیا پھر بھی حالات ایسے ہی رہیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ شہباز شریف ، ان کے خاندان اور ن لیگ کیلئے ایک ریلیف ضرور ہے جہاں تک چیئر مین پی اے سی کوہٹانے کا معاملہ ہے تو حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا اور وہ بدستور چیئر مین پی اے سی برقرار رہیں گے ۔

مزید : قومی