شہباز شریف کی گرفتاری پر حکومتی ارکان کیوں پریشان تھے؟محمل سرفراز نے اہم بات بتا دی

شہباز شریف کی گرفتاری پر حکومتی ارکان کیوں پریشان تھے؟محمل سرفراز نے اہم بات ...
شہباز شریف کی گرفتاری پر حکومتی ارکان کیوں پریشان تھے؟محمل سرفراز نے اہم بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ شہبازشریف کے معاملے پر تو کئی حکومتی ارکان بھی کہتے تھے کہ یہ بڑا ہی عجیب کیس ہے ، نیب ان کواس طرح پکڑ کرہم کو بھی بے عزت کروا رہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہاہے کہ ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد شہباز شریف آزاد نہیں ہوئے کیونکہ ان کی رہائی نہیں ہوئی ،ان کو ضمانت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد حسن فوادکو ایک کیس میں رہائی ملی ہے لیکن دوسرے کیس میں نہیں دی گئی ، یہ اس قسم کا کیس ہے جس میں سالہاسال لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب گرفتار پہلے کر لیتا ہے لیکن کیس بعد میں بناتاہے ، شہبازشریف کے معاملے پر تو کئی حکومتی ارکان بھی کہتے تھے کہ یہ بڑا ہی عجیب کیس ہے ، نیب ان کواس طرح پکڑ کرہم کو بھی بے عزت کروا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کو عمران خان کی پشت پناہی ہے ، ان کی جانب سے مہم اس وقت شروع کی گئی جب شہبازشریف قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف بولے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، اس سے تحریک انصاف کو نقصان ہوگا ۔

مزید :

قومی -