شہبازشریف نے یہ کام وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے کبھی نہیں کیا ، اب روزکرنے لگے ہیں:صوبائی وزیر کا دعویٰ

شہبازشریف نے یہ کام وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے کبھی نہیں کیا ، اب روزکرنے لگے ...
شہبازشریف نے یہ کام وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے کبھی نہیں کیا ، اب روزکرنے لگے ہیں:صوبائی وزیر کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صو بائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں کبھی کابینہ کا اجلاس نہیں کیا لیکن پی اے سی کا اجلاس روز رکھ لیتے تھے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں پنجاب میں کبھی کابینہ کا اجلاس نہیں کیا تھا لیکن پی اے سی کا اجلاس روز رکھ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا شہباز شریف کو ضمانت سے کوئی معصومیت کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا ، ابھی بہت سے کیس پڑے ہوئے ہیں ، نیب کے قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پہلے سے رہا تھے ، اب وہ دوبارہ رہاہوئے ہیں، ن لیگ کی حکومت معیشت کا خانہ خراب کرکے گئی تھی ، سارے چور اورڈاکو آپس میں ملے ہوئے تھے ، 56کمپنیاں بنائی گئیں اور 19ویں گریڈ کے بیورو کریٹس کو جن کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ تھی ،اس کو 35لاکھ تک تنخواہیں دی گئیں۔

مزید : قومی