برطانیہ میں زیرعلاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کرگئے

برطانیہ میں زیرعلاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کرگئے
برطانیہ میں زیرعلاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کرگئے

  


برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج پاکستانی شہری نصراللہ انتقال کرگئے، وہ کئی برسوں سے دل کے عاضے میں مبتلا اور برطانیہ میں زیر علاج تھے ،

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری نصراللہ علاج کی غرض سے برمنگھم کے کوئن الزبتھ ہسپتال میں 9  سال سے  زیرِ علاج تھا اور اس طویل عرصہ میں اس کی اپنے بیوی بچوں سے کوئی ملاقات نہ پائی تھی ، پاکستانی شہری نصراللہ خان نے موت سے قبل اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کشمنر سے اپیل کرتے ہوئے  اپنا آخری وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نصراللہ کی اہلیہ اور بچوں کو برطانوی ویزا جاری کیا تھا جبکہ پاک فوج کی جانب سے نصراللہ کے بیوی بچوں کے برطانیہ سفر کے انتظامات کیے گئے تھے۔نصراللہ کے اہل خانہ 30 جنوری کو ان سے ملنے کوئن الزبتھ ہسپتال پہنچے تھے اور یہ ان کی 9 برس بعد پہلی ملاقات تھی۔9 سال بعد اپنے بیوی بچوں سےملاقات کے موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے تھے جبکہ اس موقع پر نصر اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں پاک فوج کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے آفس سے میرے خاندان سے رابطہ کیا گیا، ہم آرمی چیف کے تعاون اور دل چسپی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔نصر اللہ نے اس موقع پر  نے پی آئی اے کے چیئرمین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا تھا ۔

مزید : برطانیہ