حکومت نے یہ کام کرکے پوری دنیا کے سامنے مذاق بنادیا ، پیپلز پارٹی کے رہنما شہباز شریف کے حق میں میدان میں آگئے

حکومت نے یہ کام کرکے پوری دنیا کے سامنے مذاق بنادیا ، پیپلز پارٹی کے رہنما ...
حکومت نے یہ کام کرکے پوری دنیا کے سامنے مذاق بنادیا ، پیپلز پارٹی کے رہنما شہباز شریف کے حق میں میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما میر نادر گبول نے کہاہے کہ شہباز شریف کوگرفتار نہیں کرنا چاہئے تھا ، پوری دنیا کے سامنے مذاق بنادیا کہ اپوزیشن لیڈر کو اٹھا کر لے جارہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگوکرتے ہوئے میرنادر گبول نے کہا کہ ہمیشہ سچ سامنے آتا اورجھوٹ کودفنادیا جاتاہے ، ہماری قیادت سے سیاسی انتقام لیا جارہاہے ، شہباز شریف کوگرفتار نہیں کرنا چاہئے تھا ، پوری دنیا کے سامنے مذاق بنادیا کہ اپوزیشن لیڈر کو اٹھا کر لے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی روایت یہ ہے کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے ہیں مجرم ہونے کااعلان کردیاجاتاہے اور اس کامیڈیاٹرائل کیاجاتا ہے ۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ، ہر ایک کو فیئر ٹرائل کاحق دیناچاہئے ، آصف زرداری پر کیسز بہت سے تھے اور گیارہ سال ان کوجیل میں رکھا گیا ، اس وقت بھی کچھ نہیں ملا اور اب بھی کچھ نہیں ملے گا ۔

مزید : قومی