موٹر وے پر مسافر بس کو حادثہ،2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہسپتال منتقل

موٹر وے پر مسافر بس کو حادثہ،2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہسپتال منتقل
 موٹر وے پر مسافر بس کو حادثہ،2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہسپتال منتقل

  



حسن ابدال(ڈیلی پاکستان آن لائن) براہمہ انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر مسافر بس کو حادثہ،دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق براہمہ انٹر چینج سے قریبا پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر مسافر بس نمبری آر ایل سی  8879 بارش کے بعد روڈ پر سلپنگ کی وجہ سے الٹ گئی،جس کی وجہ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔موٹر وے پولیس بیٹ فور ایم ون نے بروقت موقع پر پہنچ کر بس سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔موٹر وے پولیس نے فوری طور پر حادثے میں زخمی ہونیوالے لوگوں کو طبی امداد فراہم کی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی موٹر وے پولیس اشفاق احمد اور ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ فور عتیق الرحمان فورا موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر موجود پٹرولنگ آفیسر زاہد محمود نے زخمی ہونیوالے مسافروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔اور مسافر بس کو ریکور کروا لیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں چالیس سالہ سخی گل ،چالیس سالہ شوکت،پینتیس سالہ امیر خان،پینتالیس سالہ نرگس بی بی اور پچپن سالہ شمائلہ بی بی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ڈی آئی جی اشفاق احمد اور ڈی ایس پی عتیق الرحمن نے فوری طور پر موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے موسم میں محتاط انداز میں آہستہ رفتار کے ساتھ گاڑی چلائیں۔اور بوقت ضرورت وائیپرز کا استعمال کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد