طلال چودھری نے وزیر اعظم ہاﺅس کوایسی جگہ قراردیدیاکہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہاہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس کو اب منگتا ہاﺅس بنادیا گیاہے جس سے مانگنا ہو اس کو کبھی اس کی گاڑی چلا کراورکبھی کسی طرح وہاں لے جاتے ہیں اوراس کی جیب کاٹ لیتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ یہی تورونا ہے کہ عمران خان منتخب وزیر اعظم نہیں ہیں، اگرمنتخب ہوتے تو ان کو پتہ ہوتا کہ صرف شور شرابا ہی نہیں کرنا بلکہ عوام کے کام بھی کرنے ہیں جن کے وو ٹ لئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کو اب منگتا ہاﺅس بنادیا گیاہے جس سے مانگنا ہو اس کو کبھی اس کی گاڑی چلا کراورکبھی کسی طرح وہاں لے جاتے ہیں اوراس کی جیب کاٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نیب کو گالیاں دی جارہی ہیں یعنی اپنا کام نہیں کرنا 22کروڑ لوگوں کو جیل میں ڈالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر تین بورڈ بنائے گئے لیکن ہسپتال میں لے جانے کی بجائے جیل میں رکھا گیا ، چوتھا میڈیکل بورڈ بنایا گیا تو اس نے بھی کہا کہ نواز شریف کودل کی بیماری ہے جس پر ان کوسروسز ہسپتال لے گئے ۔