لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ٹارگٹ دے دیا

لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ٹارگٹ دے دیا
لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ٹارگٹ دے دیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میںلاہور قلندرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے172رنز کا ہدف دے دیا ۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے ۔

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل سیزن 4کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے ٹیم کو شاندار اوپننگ فراہم کی اور وہ بالترتیب 65اور 37رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔اے بی ڈویلئیرز 24،ڈویوچ 14،ٹیلر 2،برتھ ویٹ 6اور یاسر شاہ7رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع ،پٹیل ،وقاص مقصود ،شاداب خان اور ڈیلپورٹ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی 26 میچز دبئی ، شارجہ اور ابو ظہبی میں ہوں گے جبکہ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ پی ایس ایل کے 3 میچ لاہور جبکہ 5 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : Breaking News /PSL News Update /PSL