6 سالہ بچے کا ریپ کرنے والی نوجوان لڑکی کو 40 برس قید کی سزا سنادی گئی

6 سالہ بچے کا ریپ کرنے والی نوجوان لڑکی کو 40 برس قید کی سزا سنادی گئی
6 سالہ بچے کا ریپ کرنے والی نوجوان لڑکی کو 40 برس قید کی سزا سنادی گئی

  



رچمنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ورجینیا میں 6 سالہ بچے کا ریپ کرنے اور اس کی ویڈیوز بنا کر اپنے بوائے فرینڈ کو بھیجنے والی لڑکی کو 40 برس قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ کرسٹن ایلس سلے مین نامی نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے کہنے پر ایک 6 سالہ بچے کا ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بنائی۔ لڑکی نے موبائل سے اپنے بوائے فرینڈ کو ویڈیو بھیج کر ڈیلیٹ کردی لیکن بوائے فرینڈ نے ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک یو ایس بی میں محفوظ کرلی۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ہاتھ 15 ویڈیوز لگ چکی ہیں جن میں کرسٹن کو بچے کا ریپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق لڑکی ویڈیو بنانے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کو بھیج دیتی تھی لیکن اس نے مزید ویڈیوز منگوانے اور لڑکی کو بلیک میل کرنے کیلئے یہ ویڈیوز اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ 16 مزید ایسی ویڈیوز بھی ہیں جن میں کرسٹن نے بچے کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ امریکی عدالت نے ملزمہ کو 40 برس قید کی سزا سنادی ہے جبکہ ایف بی آئی نے اس کے بوائے فرینڈ کی تلاش شروع کردی ہے۔

کرسٹن کی ایک کلاس فیلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ اتنی خود غرض ہوسکتی ہے، اس نے ایک بچے کا بچپن اس سے چھین لیا‘۔

مزید : ڈیلی بائیٹس