جے آئی ٹی خود کٹہرے میں، سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنادینا چاہئے :مجیب الرحمان شامی

جے آئی ٹی خود کٹہرے میں، سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنادینا چاہئے :مجیب ...
جے آئی ٹی خود کٹہرے میں، سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنادینا چاہئے :مجیب الرحمان شامی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال میں سارامعاملہ گڑ بڑ والاہے ، اس لئے اس پرجوڈیشل کمیشن بنادیناچاہئے کیونکہ جے آئی ٹی خود کٹہرے میں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں سارامعاملہ گڑ بڑ والاہے ، اس لئے اس پرجوڈیشل کمیشن بنادیناچاہئے کیونکہ جے آئی ٹی خود کٹہرے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اس طرح نہیں چلے گا ،ہر روز جورپورٹ آرہی ہے وہ معاملے کومشکوک بنا رہی ہے ، ایسالگتا ہے کہ کچھ ہاتھ ہیں جو ملزمان کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جو ڈیلنگ اورہینڈلنگ ہے ، اس سے تحریک انصاف کی حکومت پر بھی سوالات کھڑے ہورہے ہیں اور ان کے حریفوں کوتقویت دے رہے ہیں، پنجاب حکومت اس معاملے کی کھلی انکوائری کیوں نہیں کرواتی ؟

مزید : قومی