حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت سے کام لے رہی ہے:ڈاکٹر آصف کرمانی

حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت سے کام لے رہی ہے:ڈاکٹر آصف کرمانی
حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت سے کام لے رہی ہے:ڈاکٹر آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت سے کام لے رہی ہے، سابق وزیراعظم دل کے مریض ہیں ،حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،شہباز شریف کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ غفلت سے کام لے رہی ہے،پوری قوم کو  نواز شریف کی صحت کے بارے میں سخت تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان اور عوام کی بھر پور خدمت کی ہے وہ دل کے مریض ہیں ، حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،شہباز شریف کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے جیل سے جناح ہسپتال لاہور منتقل کرنے کی اجازت دیدی ہے ، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف علاج معالجے تک جناح ہسپتال میں زیر علا ج رہیں گے ۔