وفاقی حکومت کا مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز ...
وفاقی حکومت کا مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نجکاری کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں نجکاری سے کم از کم 2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی سال30 جون تک 2ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائیگی ،وفاقی حکومت نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کا عمل بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ چین اور خلیجی ممالک کے سرمایہ کار بھی  ان پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد