” پنجاب میں یہ بات اٹھی ہوئی ہے کہ ۔۔۔“ ایئرمارشل(ر) شاہد لطیف نے اپوزیشن کے بیانیے کی تائید کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار ایئرمارشل(ر) شاہد لطیف نے کہاہے کہ پنجاب میں یہ بات اٹھی ہوئی ہے کہ وزیراعظم خود پنجاب کوکنٹرول کرنا چاہتے تھے جو ایک کمزور وزیر اعلیٰ لگایا گیا، اس میں کچھ حقیقت نظر آرہی ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے کہا کہ اس وقت دو معاملات کو مدنظر رکھناچاہئے کہ جب نئی حکومت آئی تو ایک تو ہمارے خارجی معاملات تھے ، پچھلی حکومت نے مناسب ہی نہیں سمجھا کہ ہمارا کوئی وزیرخارجہ ہوناچاہئے اوراسطرح ملک کو خارجی سطح پر الگ تھلگ کیا گیا ، دوسرا معیشت تھا ، ملک پر تیس ہزار ارب کا قرضہ چڑھ چکا تھا لیکن اب حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معیشت میں کچھ مثبت بہتری آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہئے، پنجاب میں یہ بات اٹھی ہوئی ہے کہ وزیراعظم خود پنجاب کوکنٹرول کرنا چاہتے تھے جو ایک کمزور وزیر اعلیٰ لگایا گیا، اس میں کچھ حقیقت نظر آرہی ہے ۔