پاک چین تعلقات میں دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان سی پیک کو ہر وقت مکمل کرے گا :وزیر اعظم عمران خان 

پاک چین تعلقات میں دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان سی پیک کو ...
پاک چین تعلقات میں دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان سی پیک کو ہر وقت مکمل کرے گا :وزیر اعظم عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہسماجی ترقی کیلئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لائیں گے ،پاک چین تعلقات دوستی اور شراکت داری کا مضبوط رشتہ ہے،پاکستان سی پیک کو ہر وقت مکمل کرے گا ۔

سنجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں متعین چینی سفیر  یاؤژنگ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں  چینی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کو بروقت مکمل کرے گا،سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،پاک چین تعلقات دوستی اور شراکت داری کا مظبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھاکر عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لاسکتا ہے جبکہ سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

مزید :

قومی -