کابینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیڑا غرق ہو ا: مریم اورنگزیب 

کابینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیڑا غرق ہو ا: مریم اورنگزیب 
کابینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیڑا غرق ہو ا: مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما  اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کا بینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کا بیڑا غرق ہو ا،بجلی گیس مہنگی مہنگائی میں اضافہ ہوا ملک پر قرض بڑھ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے6 ماہ میں کابینہ کے 26 اجلاسوں اور 440 فیصلوں سے ملک کابیٹرہ غرق ہوا، اس عرصے میں بجلی اور گیس مہنگی ہوئی ،مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ملک پر قرض بڑھ گئے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں عوام اور قانون کی عدالت میں سر خرو کیا، آج مسلم لیگ ن کیلئے حق اور سچ کی فتح کا دن اور تمتہیں اور جھوٹے الزامات لگانے والے کے لئے ماتم کادن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو شہباز شریف کے حق میں فیصلے پر ذہنی صدمہ پہنچا ،سچائی دیکھ کر، سن کر اور پڑھ کر ان پر جادو ہو جاتا ہے  اور وہ حواس کھو بیٹھے ہیں۔

مزید :

قومی -