بیلٹ اینڈ روڈ اس صدی کو تبد یل کررہی ہے، سی پیک اس پلان کا اہم منصوبہ ہے:مخدوم خسرو بختیار 

بیلٹ اینڈ روڈ اس صدی کو تبد یل کررہی ہے، سی پیک اس پلان کا اہم منصوبہ ہے:مخدوم ...
بیلٹ اینڈ روڈ اس صدی کو تبد یل کررہی ہے، سی پیک اس پلان کا اہم منصوبہ ہے:مخدوم خسرو بختیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اس صدی کو تبدیل کررہی ہے، سی پیک اس پلان کا اہم منصوبہ ہے،سی پیک تمام سیاسی و علاقائی سوچ سے مبرا منصوبہ ہے،سی پیک کی بدولت پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوا ہے، بجلی منصوبوں کے بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری ممکن ہورہی ہے،8ویں سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی میں 2019 کو صنعتی سال قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے موقع پر زرعی تعاون کا معاہدہ ہواہے۔

فرینڈز آف سلک روڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ اسی دورے میں سماجی و معاشی شعبے کو ترقی دینے و غربت کے خاتمے کیلئے معاہدے کئے گئے،سی پیک کو وسعت دیتے ہوئے اس کو ایک ایسی راہداری بنانے کی کوشش ہورہی ہے جس کے کئی دروازے ہوں گیسی پیک بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جائے، سماجی شعبے میں چینی ماہرین رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں تاکہ اس شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے ،موجودہ حکومت سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پر پوری توجہ دے رہی ہے،آئندہ چھ ہفتوں میں رشکئی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ،سی پیک صنعتی تعاون کے بدولت تجارتی خسارہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں  نے کہا کہ حکومت یہاں سرمایہ کاری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،چینی حکومت اپنی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی کی حوصلہ افزائی کرے ،موجودہ حکومت نے گوادر کی ترقی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے، گوادر کے کئی منصوبے بشمول پاور پلانٹ، گوادر ائر پورٹ، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ و ہسپتال منصوبوں کی شروعات کی جائے گی، گوادر سٹی ماسٹر پلان کو آئندہ چھ ہفتوں کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

مزید :

قومی -