ہمارے موقف کی تائیدہوگئی ، انتقامی کارروائیوں سے متعلق ن لیگی رکن قومی اسمبلی کا بیان

ہمارے موقف کی تائیدہوگئی ، انتقامی کارروائیوں سے متعلق ن لیگی رکن قومی ...
ہمارے موقف کی تائیدہوگئی ، انتقامی کارروائیوں سے متعلق ن لیگی رکن قومی اسمبلی کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماجاوید لطیف نے کہاہے کہ انتقامی کارروائیوں سے متعلق ہمارے موقف کی تائیدہوگئی ، نیب قوانین میں سقم نظر آرہے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ فیصلوں پر تنقید کرنا سب کاحق ہوتاہے ، ہم عدالتوں سے بھاگ نہیں رہے بلکہ پیش ہوتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے متعلق ہمارے موقف کی تائیدہوگئی ہے ، فواد چودھری کے اس بیان سے اتفاق ہے کہ نیب قوانین میں سقم نظر آرہے ہیں۔

مزید :

قومی -