تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہاہے کہ ن لیگ کاموقف تھا کہ ا ن کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے ، شہباز شریف اورن لیگی رہنما جو الفاظ استعمال کرتے رہیں ، ان پرمعافی مانگیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ یہ تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ امیر کے لئے الگ قانون ہے اور غریب کیلئے الگ قانون ہے ، بدقسمتی سے امیر کیلئے الگ قانون اور غریب کیلئے الگ قانون ہے، شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کاموقف تھا کہ ا ن کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے ، شہباز شریف اورن لیگی رہنما جو الفاظ استعمال کرتے رہیں ، ان پرمعافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف پر ریفرنس بنتاہے تو ان کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا ۔

مزید : قومی