نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی، اختیارکے ناجائزاستعمال پرڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈمیوزم عبدالصمدکو گرفتارکرلیا

نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی، اختیارکے ناجائزاستعمال پرڈائریکٹرآرکیالوجی ...
نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی، اختیارکے ناجائزاستعمال پرڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈمیوزم عبدالصمدکو گرفتارکرلیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے اختیارکے ناجائزاستعمال پرڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈمیوزم عبدالصمدکو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکوبدعنوانی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی جس پرنیب نے باقاعدہ تحقیقات کاآغازکردیا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ قواعد وضوابط کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم عبدالصمدنے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے مختلف آرکیالوجی سائٹس پربھرتیاں کی تھیں۔قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامذکورہ سکینڈل میں مزیدتحقیقات کررہی ہے جس میں مزیدگرفتاریوں کاامکان ہے۔ملزم کو کل بروز جمعہ پشاور کی احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور