کرونا وائرس کا خوف، موبائل فونز کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخ کردیا گیا، یہ کس یورپی ملک میں ہونا تھا؟

کرونا وائرس کا خوف، موبائل فونز کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخ کردیا گیا، یہ ...
کرونا وائرس کا خوف، موبائل فونز کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ منسوخ کردیا گیا، یہ کس یورپی ملک میں ہونا تھا؟

  



بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے خوف کے باعث سپین میں پلان دنیا کا سب سے بڑا موبائل فونز کا میلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف کے باعث بہت سی کمپنیاں بارسلونا میں ہونے والے ایونٹ سے نکل رہی تھیں اس لیے ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی صحت اور سفر کے حوالے سے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایونٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میزبان شہر بارسلونا ہمارے اس فیصلے کی قدر کرتا ہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 2020 کا ایونٹ منسوخ ہونے کے بعد اگلے سال موبائل ورلڈ کانگریس 2021 کا انعقاد بارسلونا میں ہی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس موبائل فونز کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، رواں برس 17 سے 24 فروری کے دوران یہ سپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا لیکن کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اس سال کا ایونٹ ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی