بصارت سے محروم افراد کا احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو پناہ گاہ میں ’قید‘ کردیا

بصارت سے محروم افراد کا احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو پناہ گاہ میں ’قید‘ کردیا
بصارت سے محروم افراد کا احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو پناہ گاہ میں ’قید‘ کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے احتجاج کرنے والے بصارت سے محروم افراد کو پناہ گاہ میں بند کردیا۔

بصارت سے محروم افراد نے سرکاری نوکریوں کے مطالبے کے ساتھ مال روڈ پر احتجاج کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گاڑیوں میں ڈالا اور لاری اڈے پر قائم پناہ گاہ میں لے جا کر بند کردیا۔ بصارت سے محروم افراد نے پنجاب پولیس کی اس حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پناہ گاہ کے شیشے اور کھڑکیاں توڑ دیں۔

پولیس کی جانب سے بصارت سے محروم افراد کو پناہ گاہ میں بند کرنے کے بعد باہر سے تالا لگادیا گیا اور کڑی سکیورٹی کھڑی کردی گئی۔ بعض افراد نے دیواریں پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنادی گئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور