نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع‘ پہلی تا ساتویں فیل پاس سسٹم ختم

نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع‘ پہلی تا ساتویں فیل پاس سسٹم ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع کرنے جب کہ پہلی سے ساتویں کلاس تک فیل پاس کا نظام ختم کردیا گیا۔فیصلے کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات اور نتائج کے(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

اعلان کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق پہلی کلاس سے ساتویں کلاس تک سالانہ امتحانات 17 فروری سے شروع ہوں گے جو 28 فروری تک جاری رہیں گے، جب کہ نتائج کا اعلان 29 فروری کو کیا جائے گا۔نئی کلاسیں یکم مارچ سے شروع کردی جائیں گی، تعلیمی سال ایک ماہ قبل یکم اپریل کی بجائے یکم مارچ سے شروع کرنے سے طلبا و طالبات کو تدریس کے لئے 30 دن کا اضافہ ہوجائے گا، جب کہ ہشتم بورڈ کے امتحان ختم کرنے سے مزید 20 دن کی اضافی تدریس ہوسکے گی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اچانک تعلیمی سال تبدیل کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے، یہ فیصلہ 6 ماہ قبل کیا جانا چاہیے تھا، فیصلہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں لاگو کیا گیا ہے، شمالی پنجاب کے اضلاع کے لئے ابھی کوئی واضح پالیسی نہیں آئی، جمعرات کو تمام صورتحال واضح ہوگی۔
تعلیمی سال