سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا‘ راجہ یاسر

سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا‘ راجہ یاسر

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ہائر ایجو کیشن پنجاب کے وزیر راجہ یاسر ہمایوں سر فراز نے خواجہ فرید یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کا دورہ کیا۔ اور چو تھی سینڈیکیٹ میٹنگ کی سر براہی کے علاوہ ساؤتھ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اِس مو قع پرخواجہ فرید یو نیورسٹی سینڈیکیٹ کے دیگر ممبران ایم پی اے میاں محمد شفیع، ایم پی اے چو ہدری مسعود احمد اور ایم پی اے شاہدہ ملکہ بھی مو جود تھیں۔علاوہ ازیں ڈائر یکٹر PITB کاشف فاروق ،نمائندہ ایڈیشنل سیکریٹری فنانس عثمان خالد خان،ڈائر یکٹر لوکل فنڈ آڈٹ شہزاد اختر،ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین، وائس چانسلرMNS UETملتان انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عا مر اعجاز اور پلانٹ ہیڈ پاک عرب فرٹیلائزر انجینئر پرویز فتح بھی اِس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ یو نیورسٹی آمد پر معزز مہمانوں کا وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر اور اُن کی ٹیم نے روایتی ثقافتی انداز میں بھر پور استقبال کیا۔ اور روایتی اجرک بھی پہنائی گئی مہمانِ خصوصی نے گرین پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں مہمان ِخصوصی راجہ یاسر ہمایوں سر فراز نے دیگر مہمانان کے ہمراہ یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرنے کے علاوہ پرا جیکٹس نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اِس مو قع پر میڈیا سے بات کر تے ہو ئے وزیر ہائر ایجو کیشن نے سکلز ڈو یلپمنٹ کے قیام کو جنو بی پنجاب کے لئے اہم سنگِ میل قرار دیا۔جہاں خطہ کے نو جوانوں کو ہُنر کے حصول اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے متعدد کورسز کروائے جائیں گے۔انھوں نے خواجہ فرید یو نیورسٹی کو ضلع رحیم یار خان کے لئے با الخصوص اور جنوبی پنجاب کے لئے بالعموم ایک نعمت قرار دیا اور یو نیورسٹی ہذا کو ملک کی صفِ اول کی جا معات کی صف میں شامل کرنے کے لئے اہم ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اُن کا کہنا تھا کہ خواجہ فرید یو نیورسٹی کی نئی قیادت کا عزم جا معہ کو درست سمت میں ترقی کی جانب لے جانا ہے اور اِس بدولت کی جانے والی کاوشیں قا بل ِ تعریف ہیں۔ یو نیورسٹی کے فیز 2کے پی سی ون کی منظوری آنے والے دنوں میں سنگ ِ میل میں ثابت ہو گی۔یو نیورسٹی کسی بھی خطہ اور ملکی تروی کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ مو جودہ حکومت ِ تعلیم با ا لخصوص ہا ئر ایجو کیشن کی اہمیت کو سمجھتے ہو ئے پبلک سیکٹر یو نیورسیٹوں کو یکساں وسائل مہیا کرے گی۔ جنو بی پنجاب کی خصوصی حیثیت اور ترقی کے لئے خواجہ فرید یو نیورسٹی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

راجہ یاسر

مزید : ملتان صفحہ آخر