پروفیسر علیم خان پرووائس چانسلر زکریا یونیورسٹی تعینات

پروفیسر علیم خان پرووائس چانسلر زکریا یونیورسٹی تعینات

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنر /چانسلر نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کو تین سال کیلئے پرووائس چانسلر تعینات‘ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، اس(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ چانسلر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ بائیولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کو تین سال کے لئے پرووائس چانسلر زکریا یونیورسٹی تعینات کردیا ہے،پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کو پرووائس چانسلر تعینات کرنے پرپروفیسرڈاکٹر شوکت ملک، خواجہ خان محمد اور دیگر نے مبارکباد دی ہے، واضح رہے ڈاکٹر علیم خان 2000 میں بی زیڈ یو میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر برائے زوالوجی بھرتی ہوئے‘2017میں غازی یونیورسٹی میں انتظامی سیٹوں پر کام کیام2019میں زکریا یونیورسٹی میں گریڈ 22دیا گیا،انہوں نے ترکی سے اپنی پی ایچ ڈی کی۔

تعینات

مزید : ملتان صفحہ آخر