حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس ہے‘ خاور علی شاہ

حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس ہے‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) حکومت کومہنگائی کے نتیجے میں عوامی مشکلات بڑھنے کااحساس ہے،سابق حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں اور حکومتی عیاشیوں پر بے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

دریغ قومی خزانے لٹانے کا خمیازہ موجودہ حکومت اور عوام کو سنگین بحرانوں کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کو کمرتوڑ مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے 15ارب روپے کا پیکیج تاریخی اقدام ہے،عوام کو سستیداموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور ریلیف حاصل ہوگا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے ملک توفیق احمد،راؤ آصف سعیدی کی قیادت میں ملنے والے کارکنان سید گروپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحاجی محمد ارشد سنگا، چوہدری محمد قاسم آرائیں،نوازش علی شاہ،شیخ محمد ارشد،محمد ظفر ٹوبہ،رانا نوشاد احمد اور دیگر نے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کو تحصیل کبیروالا بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرانے پر گلدستہ پیش کیا۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر