رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں 528 ملین ڈالر اضافہ

رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی گئی ترسیلات زر میں 528 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی شرح میں 4.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک ا?ف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 13.302 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران ترسیلات زر کا حجم 12.774 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 528 ملین ڈالر یعنی 4.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے51 0۔3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 97۔2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی تھیں مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دوران امریکہ سے کی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانیہ سے بھیجی گئی رقوم میں 66۔5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترسیلات زر

مزید : ملتان صفحہ آخر