حکومت جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ زین قریشی
خان پور(نمائندہ پاکستان)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی نے کہا کہ سابقہ حکومت ملک کو تیس ہزار (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
ارب روپے کا مقروض کر کے گئی تھی۔ اور اوپر سے نیچے تک معاشرہ کو کرپٹ کر دیا گیا تھا۔ سرکاری ملازمین تنخواہوں کے علاوہ کروڑ کروڑ کی دہاڑی لگاتے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے دیڑھ سال میں پاکستان کی معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے۔ ہم وہ قرضے بھی ادا کر رہے ہیں جو چور چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ وہ اپنے دفتر میں پی ٹی آئی خان پور کے صوبائی رہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ 260پی پی سیٹھ عبدالماجد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صوبہ جنوبی پنجاب بھی جلد تشکیل پا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ساتھ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی انہیں کوئی خوف ہے۔ ملک کو ہر مسئلہ سے نکالیں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے بھی پورے کیئے جائیں جلد ترقی کا عمل بھی شروع ہو گا۔
زین قریشی