میرٹ پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں‘ وسیم احمد خان

میرٹ پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں‘ وسیم احمد خان

  



ملتان (وقا ئع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ مظلوموں کی بروقت دادرسی اور ظالم کا(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

احتساب کرنے کیلئے پولیس کے روایتی طریقہ کار کو تبدیل کردیا گیا اور جدید طریقہ تفتیش اور اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے میرٹ پر انصاف کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران عوام سے روابط میں اضافہ کرکے مضبوط نیٹ ورک تشکیل دیں تاکہ معاشرے میں برائی پھپلانے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے عوام کی حمایت بھی پولیس کو حاصل ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل سنتے ہوئے کیاآر پی او نے اپنے دفتر میں آنے والے متعدد سائلین کے پاس جاکر انکے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے.بعد ازاں آر پی او نے اپنے کمیٹی روم میں عوام کی شکایات کی سماعت کی اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

آر پی او

مزید : ملتان صفحہ آخر