سول ملٹری اسٹبلشمنٹ ریاستی نظام پر بالادستی کا مائنڈ سیٹ بدلے‘ ذیشان اختر

سول ملٹری اسٹبلشمنٹ ریاستی نظام پر بالادستی کا مائنڈ سیٹ بدلے‘ ذیشان اختر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

خان کو پہلے مہنگائی، بے روزگاری کا اندازہ یا احساس نہیں تھا،اب خواب غفلت سے باہر آئے ہیں تو جذباتی اور نمائشی اقدامات کا اعلان کردیاہے۔ 18ارب روپے 22 کروڑ عوام کی ضر وریات زندگی پوری نہیں کر سکتے۔ افراط زر اور یوٹیلیٹی بلز کے ہوشربا اضافہ کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہو جائیگی۔ سستے تنور، خود کار مشینوں پر روٹی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، کٹے بچھڑے، مرغی انڈے سب نمائشی پروگرام ناکام ہو گئے۔ پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ ریاستی نظام پر بالادستی کا مائنڈ سیٹ بدلے، ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے جمہوری قوتیں اتفاق رائے سے جدوجہد کریں۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر