بہاولپور‘ میٹرو پولٹین کارپویشن کی کارروائی متعدد غیر قانونی کمرشل عمارتیں سیل

بہاولپور‘ میٹرو پولٹین کارپویشن کی کارروائی متعدد غیر قانونی کمرشل ...

  



 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن عملہ کی کارروائی متعدد کمرشل عمارتیں سیل،تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

چیف آفیسر کارپوریشن کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہد اور چیف سنیٹری انسپکٹرملک ریاض کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پٹرول پمپ کے قریب متعد د غیرقانونی کمرشل تعمیرات کوسیل کردیاہے۔مذکورہ تعمیرات کے حوالہ سے مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی تعمیرات سے روکا گیا تھا۔غیرقانونی تعمیرات نہ روکنے اورسرکاری واجبات ادانہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے یہ متعددغیر قانونی کمرشل تعمیرات کو سیل کردیا گیا۔چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسرچوہدری محمد شفیق اورمیٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ سلیم محمود زاہد کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی اور سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر