ذاتی مفادات کی جنگ لڑنیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہونیوالی ہے، چوہدری سرور

ذاتی مفادات کی جنگ لڑنیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہونیوالی ہے، چوہدری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری سرورسے نیپالی سفیر سیوا لامسال نے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق نیپالی سفیر سیوا لامسال کی جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری سرور سے ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کے تعلقات،خطے کی صورتحال،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کہا پنجاب سمیت پورے پاکستان میں مذہبی سیاحت کیلئے نیپالی سیاحوں کو بھی دعوت دیتے ہیں پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بہت سے مقامات ہیں جو عالمی سیاحوں کیلئے کھول رہے ہیں پنجاب پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کیلئے آنیوالے نیپالی بچوں کو ہر ممکن سہولت دی جائیں گی،بزنس بزنس کمیونٹی کیلئے بھی نیپال کیساتھ ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ قبل ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور صوبائی محتسب برائے خواتین کے زیر اہتمام کانفر نس میں بھی شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر خاتون صوبائی محتسب رخسانہ گیلانی،تحر یک انصاف کی ایم پی اے عظمی کاردار، وائس چانسلر لاہور کالج ویمن یونیورسٹی بشری مرزا، صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام،صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب کے دوران گور نر پنجا ب چوہدری سرور نے کہا اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دئیے وہ سلب نہیں کیے جا سکتے،خواتین سے متعلق فرسودہ رسومات کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا جسکے لیے تحریک انصاف کی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری حکومت خواتین کو ہر شعبہ میں مضبوط و مستحکم بنا رہی ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری سرور نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا ایک ایک لفظ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے،مافیا کیخلاف جنگ میں پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے آج ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کررہے ہیں۔ حکو مت دونہیں ایک پاکستان بنانے کے مشن پرگامزن ہے، انشا اللہ ہم پاکستان کو قائدا وراقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ان سب کے ہاتھوں میں اپنا اپنا پیج ہے حکومتی مخالفین ملک وقوم نہیں صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں، ذاتی مفادات کی جنگ لڑ نیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہو رہی ہے، احتساب کی بات پر نجانے کیوں اپوزیشن غصہ کر جاتی ہے۔ آئین وقانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب سے حکومت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا 22کروڑ پاکستانی تر ک صدر طیب اردگان کو بھر پور ویلکم کرتے ہیں یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مزید مضبوطی اور پاکستانی معیشت کے حوالے سے بھی انتہائی اہم ہے۔اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ان سب کے ہاتھوں میں اپنا اپنا پیج ہے۔حکومتی مخالفین ملک وقوم نہیں صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ نیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہو رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر