پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مائیکرو پلان مرتب کرنیکی ہدایت

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مائیکرو پلان مرتب کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)سیکرٹری زکواۃ و عشر پنجاب عالمگیر خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکر دگی کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری زکواۃ و عشر پنجاب عالمگیر خان نے اس موقع پر کہا کہ گراں فروش اورناجائز ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جا ئے حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا مائیکرو پلان مرتب کیا جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مزید متحرک ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کر یں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کو فوری دور کیا جائے اشیائخوردنی کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ذخیرہ اندوزی پکڑی جانے پر سٹاک کو سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جا ئے اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈی ایف سی مہر اختر سیال اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔
مائیکرو پلان