گیس بھر جانے سے سیوریج لائن میں دھماکہ‘ 2افراد زخمی

گیس بھر جانے سے سیوریج لائن میں دھماکہ‘ 2افراد زخمی

  



ملتان(وقائع نگار)وہاڑی روڈ پر سیوریج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ،واسا حکام سمیت دیگر ایمرجنسی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ دو افراد زخمی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ہوگئے تفصیل کے مطابق وہاڑی روڈ پر سیوریج لائن میں اچانک زہریلی گیس بھرنے جانے سے زور دار دھماکا ہوا۔جس کے بعد گٹر کا ڈھکن اور ملبہ دور جا گرا۔ دھماکے کی زوردار ا?واز کے باعث علاقہ میں خوف ہ ہراس پھیل گیا۔اطلاع پر واسا حکام سمیت دیگر ایمرجنسی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔مقامی پولیس بھی موقع پر اگئی۔جہنوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔واضح رہے دھماکے کی وجہ سے راہگیر کی کار کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔اور ساتھ ہی دو راہگیر زخمی بھی ہوئے ہیں۔جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سیوریج لائن

مزید : ملتان صفحہ آخر