بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج نہ ہونے کا معاملہ انتظامیہ اور پولیس حکام کے روبرو لانے کا فیصلہ

بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج نہ ہونے کا معاملہ انتظامیہ اور پولیس حکام کے ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے بجلی چوروں ک خلاف مقدمات درج نہ ہونے کا (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

معاملہ انتظامیہ اور پولیس حکام کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔میپکو کے ا?پریشنل افسروں نے میپکو انتظامیہ سے شکایت کی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانوں مین بجوائی جانے والی درخواستوں اور اسغاثوں پر مقدمات درج نہیں کئے جا رہے۔پولیس کے اس رویے کو میپکو افسروں اور ملازمین نے حوصلہ شکنی اور وزیر اعظم کی انسداد بجلی چوری مہم کو ناکام بنانے کی سازش قرار دیاہے۔میپکو ذرائع کے مطابق پولیس افسر اور ملازمین بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے صدارتی ا?رڈیننس 2014ء کے خاتمے،ایس او پی میں تبدیلی،نامکمل کوائف،ایس ڈی او کے بجائے ایگزیکٹو انجینئر(ایکسیئن)سے درخواست لکھوا کر لانے سمیت مختلف حربے استعمال کر کے بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج سے انکار کر رہے ہیں جس سے میپکو کی انسداد بجلی چوری مہم کو بھی نقصان پہنچ رہاہے اور میپکو افسروں اور ملازمین کی محنت کو بھی ضائع کیا جا رہاہے۔اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔

انتظامی افسران کی راجن پور اور میلسی میں کارروائیاں‘ چاول اور چینی ذخیرہ کرنے پر گودام سیل‘ ملزمان گرفتار

راجن پور‘ میلسی‘ چوک میتلا (ڈسڑکٹ رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار) راجن پور، سپیشل برانچ کی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

میاں مراد حسین کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی، غلہ منڈی میں حماداللہ نامی تاجر کے گودام پر چھاپہ، تین ہزار بوری چاول ذخیرہ کر نے پر تاجر کوپچاس ہزار روپے جرما نے کی سزا،رقم سرکاری خزا نے میں جمع کرادی گئی تفصیلات کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر نے گذشتہ شام غلہ منڈی میں اچانک چھاپہ مارا جہاں تاجر حماداللہ نے نرخ بڑھنے کی لالچ میں تین ہزار بوری چاول ذخیر ہ کررکھی تھی چاول ذخیرہ کر نے پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نے تاجر کوپچاس ہزار جرما نہ کیا جر ما نے کی رقم سرکاری خزا نے میں جمع کرادی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں حکو مت کی ہدایت پران کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔جبکہ اسٹنٹ کمشنر نے چینی کے خفیہ گودام پر کامیاب چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں ذخیرہ شدہ چینی پکڑ لی۔تفصیل کے مطابق شوگر مافیا کے ایک رکن محمد عارف نے میلسی کے نواحی چک نمبر 158 ڈبلیوبی چینی کا خفیہ گودام بنارکھا رکھا تھا اطلاع ملنے پر اسٹنٹ کمشنر احمد نوید نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میلسی ریاض احمداور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکر خفیہ گودام سے 142بوری ذخیرہ شدہ چینی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا برآمد شدہ چینی کو ضبط کر لیا گیا دوروز بعد اس چینی کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کی جائے گا پولیس تھانہ مترو نے مقدمہ درج کر لیا دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے گذشتہ روز میلسی سائیفن پارک کا وزٹ کیا اور چیف آفیسر چوہدری محمد اکرم واہلہ کو ہدایت کی کہ پارک کی دیکھ بھال کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور پارک کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر