پر امن پنجاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے‘ عثمان بزدار

پر امن پنجاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے‘ عثمان بزدار

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکی وزیر اعلی عثمان بزدار سے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات دونوں رہنماؤں نے ضلع کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کہ ضلع رحیم یار خان کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کے لیے ایشین ترقیاتی بینک کی گرانٹ اور پنجاب حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے ذریعے عوام کو روز مرہ کی ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور ضلعی انتظامیہ کی تمام تر توانائیاں عوام کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہیں جس کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے سمیت کاروباری افراد کی ترقی کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا پر امن پنجاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ضلع رحیم یار خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہونے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے وزیر اعلی پنجاب کو رحیم یا رخان کی تعمیر و ترقی پر بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار

مزید : ملتان صفحہ آخر