یوٹرن اور جھوٹے وعدوں نے مایوسی میں اضافہ کیا‘ علی حسن گیلانی
اوچ شریف (سٹی رپورٹر)کرپشن،مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ مسکرانا بھول گئے، وزیر اعظم کے یوٹرنز اور جھوٹے وعدوں نے مایوسی میں اضافہ کردیا،ملک کی معیشت بیٹھ گئی،تاجر،مزدور اور کسان بدحال ہے، وزیر اعظم جن لوگوں کے ساتھ کبھی ہاتھ ملانے کو تیار (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
نہیں تھے آج انہیں وزارتیں دے رکھی ہیں،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اوچشریف کے معززین و عمائدین علاقہ خواجہ حسنین، خواجہ حسین نادر، خواجہ زاہد حسین و دیگران پر مشتمل وفد سے غوث الااعظم ہاء وس اوچشریف میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پر تاریخ کی بدترین مسکراہٹ چور حکومت مسلط ہے کرپشن،مہنگائی اور بے روز گاری نے لوگوں سے مسکرانے کا حق بھی چھین لیا ہے وزیر اعظم کے یوٹرنز اور وعدوں نے ناامیدی اور مایوسی میں اضافہ کیاوزیر اعطم جن لوگوں کے ساتھ کبھی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے آج انہیں وزارتیں دے رکھی ہیں ملک پر مافیاز کی حکومت ہے شوگر،ڈرگ اور لینڈ مافیاز نے پہلے انتخابات میں سرمایہ کاری کرکے اپنے لوگوں کو اقتدار دلوایا اور پھر قوم کا خون نچوڑ ا گیا
علی حسن گیلانی