ہائیکورٹ بار الیکشن‘ کاغذات جمع‘ صدارت پر 2امیدوار آمنے سامنے
ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21 میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ آج کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ہائیکورٹ بار کی صدارت کی نشست پر چوہدری طاہر محمود اور سید(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
ریاض الحسن گیلانی نے، نائب صدر کی نشست پر طاہر علی قریشی، محمد رمضان بھٹی اور میاں طاہر اقبال، جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد انور علی خاں رانا، شیخ عتیق الرحمن، سجاد حیدر سپرا اور صفدر سرسانہ، فنانس سیکرٹری کی نشست پر مہر محمد نواز نول اور چودھری احسان علی گل، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر فرزانہ کوثر رانا اور نوشین افشاں بلوچ، اور ایگزیکٹو کی نشستوں پر حاجی دلبر خان مہار، میاں محمد اکرم، احسان الحق احسن، کامران رسول قیصرانی، محمد اعظم علی چوہان، سید طاہر منصور بخاری، تعظیم احمد باجوہ، خواجہ وقاص خلیل، مہر فخر رضا اجمل ملانہ، راؤ سجاد علی،محمد سعود خان اور طارق سلیمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تاہم کاغذات پر جانچ پڑتال کا عمل آج ہوگا۔
ہائیکورٹ بار