30سال سے زائد العمر افراد ایم ایس ایف سے فارغ کر نیکا فیصلہ

30سال سے زائد العمر افراد ایم ایس ایف سے فارغ کر نیکا فیصلہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)30سال سے زائد العمر افراد ایم ایس ایف سے فارغ کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ احسن اقبال جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق ایم(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ایس ایف میں 30 سال سے زائد عمر کا کوئی عہدے دار یا رکن نہیں ہو گا۔ ایم ایس ایف کا رکن یا عہدیدار ہونے کے لئے باقاعدہ طالب علم ہونا ضروری ہے۔ تعلیمی سلسلہ ختم ہونے کے بعد کوئی بھی عہدیدار اپنا عہدہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے اس فیصلے سے 30سال سے زائد عمر کے متعدد افراد ایم ایس ایف سے فارغ ہو جائیں گے۔

زائد العمر

مزید : ملتان صفحہ آخر