سیوریج مسائل کا حل‘ کارپوریشن کے واجبات ادا کیے جائیں‘ نسیم صادق

سیوریج مسائل کا حل‘ کارپوریشن کے واجبات ادا کیے جائیں‘ نسیم صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ صفائی اور سیوریج مسائل کے بروقت حل کیلئے کارپوریشن کے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

واجبات فوری ادا کئے جائیں۔کارپوریشن کی مشینری کی مرمت کے ساتھ کلر سکیم تبدیل کی جارہی ہے ٹریکر سسٹم نصب ہونے سے مشینری کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ایندھن کی چوری بچائی جاسکے گی۔انہوں نے یہ بات ورکشاپ میں کارپوریشن کی مشینری کی کلر سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے سی جی محمد یوسف چھینہ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے۔ کمشنر نے مکینکل سویپرز،ٹریکٹر اور دیگر مشینری کو رنگ کرنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو چار زون میں تقسیم کرکے الگ صفائی عملہ اور مشینری مختص کردی گئی ہے۔شہر میں موجود کوڑا کرکٹ صاف کیا جارہا ہے شہر میں کہیں بھی کھلے عام کوڑا نہیں پھینکا جائیگا۔ کنکریٹ کے باکس تعمیر کروائے جارہے ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھا کر شہر سے دور تلف کردیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سیوریج لائنز کی بھی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جارہی ہے۔ ڈسپوزل ورکس سے کئی ٹن گند نکالا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن کا ساتھ دیا جائے۔پانی کے کنکشن کی فیس،عمارتوں کی نقشہ فیس اور دیگر واجبات بلا تاخیر اور سوفیصد اداکئے جائیں تاکہ کارپوریشن کو مالی طور پر مضبوط کیا جاسکے۔
نسیم صادق