حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ دوست مزاری

حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ دوست مزاری

  



روجھان (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کرتے رہے گئے یہ بات انھوں نے نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے سینکڑوں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد اور انکے بھائی سردار دوست علی مزاری،سردار شیر محمد مزاری،سابق نائب ناظم عمر عثمان مزاری،سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری،چیف آفیسر مونسپل کمیٹی رائے ظفر اقبال،سابق چیرمین غلام حیدر خان مزاری،سابق کونسلر میردوست مزاری،محمد اسماعیل خان مزاری،سابق ہیڈ ماسٹر افتخار فاخر،سابق نائب ناظم سیف اللہ وریام،سابق دفعدار باڈر ملٹری پولیس نجف خان مزاری،سابق صدر ٹیچر یونین یعقوب عابدی،نادرہ آفیسر محمد ندیم،نادرا انچارج حفیظ رند،نادرا آفیسر مظہر حسین،غلام حیدر ڈوگر،محمد علی ڈوگر،شکیل احمد سعیدی،عطاری،صدیق ڈوگر،ضامن حسین،شاہد حسین انجینر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری،سردار دوست علی مزاری،سردار شیر محمد مزاری،سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری اور سابق نائب ناظم عمر عثمان مزاری کے ہمراہ تقریب میں پہنچے تو عوام نے بھر پور استقبال کیا اور پھول نچھاور کیا اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد، مزاری اور انکے بھائی سردار دوست علی مزاری،سردار شیر محمد مزاری،سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری اور سابق نائب ناظم عمر عثمان خان مزاری کے ہمراہ ربن پٹی کاٹ کر نئے نادرا آفس کا افتتاح کیا اور نادرا آفس کا دورہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری نے کہا کہ روجھان کی عوام نادرا کے حوالے کاموں کے لیے روجھان سے ساٹھ کلو میٹر دور راجن پور جاتے تھے جس پر ناصرف عوام کے ہزاروں روپے خرچ آتے تھے بلکہ طویل مسافت بھی طے کرنی پڑتی تھی کام ہونے کی گارنٹی بھی نہیں تھی ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش سے نادرا چیرمین عثمان مبین نے نادرا یونٹ کو اپ گریڈ کرکے این آر سی آفس میں نیا نادرا آفس مستقل قائم کردیا ہے جس سے عوام کو نادرا سے متعلق تمام سہولیات دہلیز پر دستیاب ہوگء ہیں نادرا آفس کو ڈیکوریٹ کرنے میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے اہم کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کاوش سے روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کا میگا پراجیکٹ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہیں جس اگلے ہفتے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری افتتاح کرینگے اسکے علاوہ کء اہم پراجیکٹ پر کام جاری ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر لے گئے عوام سے جو وعدے کیے تھے انکی تکمیل کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ قلیل وقت میں روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی،دریائی اسٹیل پل کا قیام،نہری پانی کی مستقل فراہمی سمیت اہم پراجیکٹ مکمل کیے انھوں نے کہا کہ روجھان میں ترقی کا سفر جاری رہے گا آنے والے دنوں میں گرلز کالج کا قیام،واٹر سپلائی پائپ لائن بچھانے،شھر کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے،دریائی پختہ کو مکمل کرانے سمیت کء میگا پراجیکٹ منصوبوں پر کام جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر