ملتان: واسا ٹیمیں متحرک‘ 94ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع

ملتان: واسا ٹیمیں متحرک‘ 94ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)واسا بلوں اور دیرینہ واجبات کی ادائیگی نہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جن ڈیفالٹرز کے کنکشن منقطع ہوگئے ہیں ان کی سختی سے مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے شعبہ ریکوری کی 15ڈسکنکشن ٹیموں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل نادہندگان کے کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں گزشتہ روز 15 ڈ سکنکشن ٹیموں نے شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف سرکل انچارجز کی سربراہی میں گھریلو کمرشل صارفین کے 94سیوریج کنکشن منقطع کر دیے گئے واضح رہے کہ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن کے حامل ایسے صارفین جنہوں نے ابھی تک اپنے کنکشن ریگولر نہیں کروائے ان کے کنکشن ریگولر کروانے کے لیے خصوصی رعایت دینے کی سکیم بھی شروع کردی گئی ہے ایسے صارفین 3 گنا فیس کی بجائے صرف سنگل فیس کی ادائیگی کر کے اپنے کنکشن ریگولر کروا سکتے ہیں یہ سکیم صرف فروری 2020 کے مہینے کے لیے ہے۔
ڈیفالٹرز