ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کیلئے ریکارڈ طلب
ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی پی آئی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لیے ر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
یکارڈ طلب کر لیا تفصیل کے مطابق صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی ترقی کیلئے کئی مرتبہ ریکارڈ کیلئے مراسلے جاری کئے گئے مگر اس ہدایت پر عمل نہ ہوا جس پر اب حتمی وارننگ جاری کردی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اب اساتذہ کی ان سروس پرموشن کیلئے اتھارٹیز کو فائنل وارننگ جاری کردی ہے۔ جس میں 19 فروری تک مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریکارڈ فراہم نہ کرنیوالے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
پروموشن